تازہ ترین خبریںدنیا

حشدالشعبی کے مرکزپر امریکی ڈرون حملہ، 19شہید درجنوں زخمی


عراقی رضاکارفورس حشدالشعبی کے مرکزپر ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں 19اہلکار شہیداور 35 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسکین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد پر قائم حشد الشعبی کے مراکز پر حملہ کرکے کئی 19 اہلکاروں کو شہید اور35 کو زخمی کردیا ہے۔

پارس ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق عراقی حکام نے امریکی حملے کو عراقی عوام اور عراقی فوج  پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی عراقی فوج کا اہم حصہ ہے۔

امریکی ڈرون طیاروں نے القائم میں حشد الشعبی عراق کے تین مراکز پر حملہ کیا اور حشد الشعبی کے بریگیڈ 45 اور 46 کو نشانہ بنایا ہے۔

عراقی حکام نے امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عراقی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

ادھر امریکی وزارت دفاع نے حشد الشعبی عراق کے ٹھکانوں پر امریکی ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے حشد الشعبی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 حشد الشعبی نے بھی ایک بیان میں امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے حشد الشعبی کی 45 بریگیڈ پر حملہ کرکے خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری طرف امریکانے بغداد میں اپنے سفارتکاروں کو فوری طور پربغداد سےنکلنے کا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close