تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث شدید گرمی


کراچی سمیت صوبہ سندھ میں ہیٹ ویو کے باعث شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج سے 3 دن کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ ہیٹ ویو کے اثرات صبح سے ہی نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے اور نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب شدید گرمی محسوس کی جارہی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر لو کے تھپیڑے چلیں گے جب کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 50 ڈگری کے برابر محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی غیر معمولی لہر کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ہے، سمندری طوفان وائیو آج رات گئے بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا، طوفان کے باعث آج شام کو شہر میں آندھی جب کہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے وقت غیر ضروری طو پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھادیں اوراگر باہر نکلنا پڑے تو سر ڈھانپ کر یاسر پر گیلا کپڑا رکھ کر باہرنکلیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close