ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

امریکا کی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ۱۷ہزار ایرانیوں کو شہید کیا، صدر روحانی


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہےکہا ایران میں  گزشتہ 40 سالوں میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیاں ہوئیں جن میں 17 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے اور دہشتگردی کی یہ کارروائیاں انہوں نے کیا جنہیں آج امریکہ اور یورپ کی سرپرستی حاصل ہے.

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہےکہا ایران میں  گزشتہ 40 سالوں میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیاں ہوئیں جن میں 17 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے اور دہشتگردی کی یہ کارروائیاں انہوں نے کیا جنہیں آج امریکا اور یورپ کی سرپرستی حاصل ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے آج ہفتہ کے روز تہران میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایران دہشتگردی کی جنگ میں قربانی دینے والا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے آج تک پُرعزم ہو کر لڑ رہا ہے اور اس راہ میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات  اٹھاچکا ہے.

 انہوں نے کہا کہ دہشتگردانہ واقعات دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایرانی عوام اور حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ 2017 میں داعش دہشتگرد گروہ نے ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ کیا،پھر اہواز میں دہشتگردانہ واقعہ رونما ہوا اور اس کے بعد اب دو روز قبل چابہار میں دہشتگردی کی گئی۔

صدر حسن روحانی نے امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک چین کے خلاف تجارتی جنگ میں ملوث ہو، پاکستان کو طعنہ دیتا ہو، افغانستان کی توہین کرتا ہو، ترکی کو متنبہ کرتا ہو، روس کو دھمکی دیتا ہو اور ایران پر پابندیاں لگاتا ہو، وہ دنیا میں باہمی تعلقات کو توڑنے والا اصل مجرم ہے.

ڈاکٹر حسن روحانی  نےکہا کہ جہاں بھی امریکا کسی معاشرے کی تباہی میں ملوث ہو تو ہم اس کو نقصانات کے ازالے سے بھاگنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے.

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close